آخری پیڑی کی مائیں،
ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی ماؤں کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے جنکی ماؤں کو سمارٹ فونز کے لاکس کھولنا نہیں آتے
ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی مائیں فلٹرز سے دور ہیں بس صابن کی ٹکیہ دنداسہ تبت سنو کریم اور تبت پاؤڈر ہی جنکا ٹوٹل میک اپ ہے
ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی مائیں اتنی سادی ہیں کہ انہیں اپنی سالگرہ کا بھی پتہ نہیں ہوتا
ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی ماؤں نے صبر شکر کیساتھ انتہائی کم ضرورتوں میں اپنی زندگی گزار دی ہے
ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی مائیں انہیں گھر سے رخصت کرتے وقت See you soon نہیں بلکہ
فی امان اللہ کہہ کر اللہ کے حوالے کرتی ہیں اور چہرہ چادر کی اوٹھ میں چھپا کر ہلکا سا دروازے سے باہر سرک کر تب تک دیکھتی رہتی ہیں جب تک بچہ نظروں سے اوجھل نہ ہو
ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی ماؤں کا لباس بس شلوار قمیض ازار چادر سینہ بند اور برقعے پر ختم ہو جاتا ہے وہ ٹائٹس پلازو کرتی گھاگھرا پٹیالہ کچھ بھی نہیں جانتیں
ہاں ہم وہ آخری پیڑھی ہیں جنکی مائیں انکی پیدائش پر چھوٹی چھوٹی تلائیاں سیتی ہیں چارپائی کے ساتھ جھولا باندھتی ہیں
جی ہاں ہم وہ آخری پیڑھی ہیں جنکی مائیں فجر سے پہلے جانور کا دودھ نکال لیتی ہے فجر کی نماز کے متصل بعد چاۓ کی پتیلی چولہے پر چڑھا کر آٹے کے پیڑے کوٹ کر ہوا میں اچھال کر توۓ پر دھر چکی ہوتی ہیں
باخدا ہم وہ آخری پیڑھی ہیں کہ جنکی مائیں ہمیں کھو دینے کیبعد پھولوں میں لِپٹے ہماری تصویرں فیس بک وٹس اپ پر ڈال کر دعاۓ مغفرت کی التجاء نہیں کریں گی بلکہ اپنی پینشن نکلوا کر مہینہ بھر دودھ بیچ کر چار پیسے کما کر وہ پیسے ہمارے نام کے مان کر کسی مسجد مدرسے میں دے آئیں گی
اور ہاں یہ اکیلی کتابوں کی ہی نہیں ایسی ماؤں کی بھی آخری صدی ہے باخدا ہماری اولادیں اگلی صدی میں ایسی ماؤں کو ترسیں گی اور تب تک ایسی ساری ماؤں کی ہڈیاں قبر میں چُورا چُورا ہو چکی ہونگی.
#کاپی